.... میرپور آزاد کشمیر کے رہائشی کو باہر کے ملک جانا مہنگا پڑ گیا

بے بس ماں، پانچ معصوم بچے، اور، بین کرتی معذور عورت۔۔ یہ بدنصیب خاندان ہے میرپور آزاد کشمیر کے نواحی علاقے چترپڑی کے رہائشی انجم صدیق کا۔۔ جس کی ترکی میں پُراسرار ہلاکت کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔۔ انجم صدیق، عمر رسیدہ ماں، نابینا بہن، معذور بیوی، اور، پانچ معصوم بچوں کی کفالت کا خواب لے کر چند ماہ قبل مزدوری کے لئے ترکی گیا تھا۔۔اپنے خاندان کی خوشحالی کا خواب لے کر ترکی جانے والے انجم صدیق کو کیا پتہ تھا کہ جو خواب اُس نے دیکھے، اُن کی تعبیر نہیں لکھی تھی۔۔ غم سے نڈھال خاندان نے حکومت آزاد کشمیر، اور، حکومت پاکستان سے اُن کے پیارے کی میت پاکستان لانے میں مدد کا مطالبہ کیا ہے۔۔انجم صدیق کی ہلاکت کی اطلاع ترکی میں موجود اُس کے دوستوں نے دی۔۔ دوستوں کا کہنا ہے کئی ہفتوں سے اُس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔۔ انجم صدیق جمعہ کے روز اپنی رہائش سے بھاگ گیا، جس کے بعد سمندر کے کنارے سے ترک پولیس کو لاش ملی، جس کی شناخت ہم نے کی۔