کراچی کے حالات پھر سے بگڑنے لگے

کراچی کے علاقے چاکیواڑہ تھانے کی حدود سنگولین میں واقعہ پیش آیا ۔جہاں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان دودھ کی دکان کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ۔جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعے میں بارہ سالہ میسہ نامی بچی سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں تین افراد کو اسپتال میں طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ۔جبکہ دو زخمی شاہنواز اورمحمد نواز تاحال زیر علاج ہیں ۔پولیس کا کہناہے کہ دستی بم حملہ علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ہے