کراچی میں سیا سی مخالفین پھرسے یکجا

یہ مناظر ہیں جامعہ کراچی میں سی پیک کانفرنس کے ۔جہاں سیاسی مخالفین ایک ہو گئے ۔مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار نے ہاتھ ملایا اور پھر برابر بیٹھے ۔ دونوں رہنما کافی دیر تک صحافیوں کی جانب دیکھ کر مسکراتے رہےکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد شاہ نے کہا حلف لیا تو سب سے پہلے تعلیم اور صحت پر توجہ دی۔ آج کل امن وامان پربہت باتیں ہورہی ہیں، امن وامان اورپولیس میں سیاسی اثرورسوخ کی باتیں ہورہی ہیں، تعلیم، صحت اور امن و امان کے بغیر ترقی نا ممکن ہےاپنے خطاب میں فاروق ستار بولے دو کراچی والوں کی دوریاں ختم کرکے آج ملوادیا ۔کراچی اور امن کیلئے کسی سے بھی ملاقات کیلئے تیار ہیںمصطفیٰ کمال نے کہا لسانیت اور فرقہ واریت کی سیاست نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔اختلافات ہو سکتے ہیں مگر ان کو نفرت میں نہیں بدلنا چاہیئےوزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا سی پیک ہمارا اکنامک فیوچر ہے اور کسی کو اس سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگےسیمینار میں شازیہ مری ،وزیر صحت بلوچستان رحمت علی بلوچ اور ڈپٹی اسپیکر راحیلہ درانی اور دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا،