سپرلیگ کا پانچواں میچ ...چوکوں چھکوں کی برسات کے ساتھ سنسنی خیز مقابلےجاری

سپرلیگ کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈیئیٹرز نے مسلسل دوسری فتح اپنے نام کر لی۔ سنسنی خیز مقابلے بعد کراچی کنگز کو سات وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انسٹھ رنز بنائے۔ بابر اعظم نصف سینچری اور سنگاکارا پچیس سکور بنا کر نمایاں رہے۔
کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کے پریرا نے تین، ملز نے دو جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈیئیٹرز نے تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ساٹھ رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔روسو نے چھہتر جبکہ سرفرار نے چھپن رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔ تینوں کھلاڑیوں کو کراچی کنگز کے سہیل خان نے شکار کیا