پاکستان سپر لیگ..... پہلی کامیابی کا مزہ چکھ لیاگیا
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔اسلام آباد یونائٹڈ نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹ پر ایک سو اٹھاون رنز بنائے ۔ کپتان مصباح الحق چھتیس گیند پر ناقابل شکست اکسٹھ رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور تین چوکے شامل تھے ۔ بلنگز سینتیس اور سمتھ اکتیس رنز بنا کر نمایاں رہے ۔قلندرز کی جانب سے ایلیٹ نے چار اور نارائن نے ایک وکٹ حاصل کیلاہور قلندرز نے ہدف انیس ویں اوور میں صرف چار وکٹ پر حاصل کر لیا ۔ جیسن رائے ایک چھکے اور چھے چوکوں کی مدد سے ساٹھ رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔عمر اکمل پینتیس رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کپتان برینڈن مکلم نے صرف دس گیندوں پر پچیس اور سنیل نارائن نے بارہ گیندوں پر ناٹ آوٹ چھبیس رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔یونائٹڈ کی جانب سے سمیع ، رومان ،واٹسن اور سعید نے ایک ایک وکٹ حاصل کیقلندرز کے اوپنر جیسن رائے کو ساٹھ رنز کی فاتحانہ اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا