سپاٹ فکسنگ معاملہ پاکستان کرکٹ بورڈ اہم فیصلے لینے لگا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت اسلام آباد یونائیٹڈ محمد عرفان سے بھی میگاایونٹ میں میچ فکسرز سے رابطے کے شبہ میں تحقیقات کی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ان کا موبائل فون بھی ضبط کرلیا۔۔اس حوالے سے چئیرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے محمد عرفان کو فوری طور پر معطل نہیں کیا گیا۔عرفان کو تحقیقات کا حصہ بنایا گیا ہے۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کوئٹہ گلیڈیٹرز کے ذوالفقار بابر اور کراچی کنگز کے شاہ زیب حسن بھی پی ایس ایل کا حصہ رہیں گے ۔ان کا کہنا تھا اینٹی کرپشن یونٹ ایونٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی کڑی نگرانی کرتا رہے گاذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے کے بعد خالد لطیف وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔ خالد لطیف نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ انہیں شرجیل ساتھ لےکرگئےتھے۔ بورڈ کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں سے ایک ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا گیا