...سیاسی جماعتیں بھی ایک دوسرے کو جواب دینے کے لیےتیار

رائیونڈ ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا ان دنوں عمران خان کچھ سکون میں ہیں۔ اچھی بات ہے ان کے پر سکون ہونے سے ہم بھی سکون میں ہیں۔ اگر وہ دوبارہ بولے تو کرارا جواب دیں گے عدلیہ کو دباو میں نہیں لانا چاہتے نہ ہی تنقید کر رہے ہیں عدلیہ کی آزدی کے لیے ہم نے خون دیا ہے بلاول بھٹو کے پنجاب میں آنے سے ہمیں فائدہ ہو گا وہ آتے جاتے رہا کرین ہم نے بھی باب الاسلام کا رخ کر لیاہے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کے محاذ پر اپنی کامیابیاں بھی گنوائیں اور 7سال میں ٹرین کو 160کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کی نوید بھی سنائی۔ لیکن ریلوے کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے کے دعوے کرنے والے خواجہ نے مقامی ممبر اسمبلی افضل کھوکھر کی فرمائش پر بزنس ٹرین کو رائونڈ میں سٹاپ دینے کا اعلان بھی کر دیا