وزیر مملکت برائے پانی بجلی کوانوکھی پیشکش

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز پر عمران خان کی نئی اننگز کا ڈراپ سین ہونے جارہا ہے،،، پی ٹی آئی کےوکلادلائل کےذریعےکوئی ثبوت سامنےنہیں لاسکے، بال ٹمپرنگ نہیں چلے گی،، اب عمران خان کو اپنا انجام نظر آرہاہے،،، عوام اب پی ٹی آئی اور ان کی قیادت کا احتساب کرے گی،،، عابد شیر علی کی شاہ محمود قریشی کو انوکھی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ زکوۃ کے پیسے کہاں سے آتے ہیں، اور کہاں جاتے ہیں بتا دیں تو وہ مرید بن جائیں گے،، انہوں نے کہا کہ پاناماوالےروتےرہیں گے، میاں نوازشریف فیتےکاٹتےرہیں گے، بلوچستان میں نوازشریف نےکاغذی کارروائی کوترقی میں بدل دیا،، بجلی کی قلت اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں گے۔۔