حکومت کےخلاف احتجاج پرتشددمظاہرےکی شکل میں

عراق کے دارالحکومت بغداد میں اپوزیشن رہنما مقتدیٰ الصدر کے ہزاروں حامیوں نے حکومت کے خلاف ریلی نکالی،، مظاہرین رواں برس ستمبر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نگران کمیشن کو بدلنے کا مطالبہ کررہے تھے،،،شہر کے حساس ترین مقام گرین زون میں چند مشتعل مظاہرین نے گھس کر گھیراؤ کرنے کی کوشش کی،، جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں فائر کردیں،،،پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے باعث گرین زون میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا،، عراقی وزارت داخلہ کے مطابق دو پولیس افسران اور پانچ مظاہرین ہلاک جبکہ تیس سو بیس زخمی ہوئے ہیں،،،مقتدی الصدر کے حامیوں کی جانب سے گذشتہ برس ستمبر میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے،، جس کے دوران پارلیمنٹ کا گھیراؤ بھی کیا گیا تھا،،،۔۔