استور کا نمبر پہلا رہا ---آخر کس وجہ سے
ملک کے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر جاری ہے، سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں استور کا نمبر پہلا رہا جہاں پارہ منفی بارہ ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ سکردو میں منفی دس، کالام منفی آٹھ ، پارا چنار میں منفی سات،گوپس منفی چھ،چترال منفی پانچ جبکہ مالم جبہ اوردیرمیں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آگلے چوبیس گھنٹے میں ملک کے کسی حصے میں بارش کا امکان نہیں ہے اوراس دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم اگلے اڑتالیس گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔