ہیلتھ ایکسپو کا آغاز....مصنوعی اعضاء کے سٹال لگ گئے

ایکسپو سنٹر لاہور میں دو روزہ پاک ہیلتھ انٹرنیشنل ایکسپو شروع ہو گئی ہے۔ دو روزہ نمائش میں شعبہ صحت سے متعلق آلات بنانے والی کمپنیوں نے آلات پیش کیے تو ٹراما سٹالز پر مصنوعی اعضا رکھے گئے۔۔ ہیلتھ ایکسپو میں مختلف ہسپتالوں، ایمبولینس سروس فراہم کرنے والے اداروں اور ادویات بنانے والی کمپنیوں کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں جنہیں شائقین نے خوش آئند قرار دیا ہے،،کمپنیوں کا دعویٰ تھا کہ وہ ایسی بیماریوں کی تشخیص کے لیے جدید مشینیں متعارف کرا رہی ہیں جن سے متعدد مہلک بیماریوں کی تشخیص ہو سکے گی،،ہیلتھ ایکسپو کے موقع پر مختلف ہسپتالوں کی جانب سے لگائے گئے طبی سٹالز پر شہریوں کا مفت چیک اپ بھی کیا گیا اور صحت کے بارے میں مفت مشورے بھی دیے گئے۔۔