دومیڈیکل یونیورسٹیز کے نئے وائس چانسلرز کی تعیناتی تعطل کا شکار

لاہور کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر فیصل مسعود کی مدت ملازمت دس فروری کو ختم ہوچکی لیکن محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تاحال نئے وائس چانسلرز نہیں لگائے جا سکے، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر فیصل مسعود کی ریٹائرمنٹ کے بعد پرو وائس چانسلر پروفیسر قاضی سعید قائم مقام وائس چانسلر کے فرائض سے انجام سے رہے ہیں جبکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پرو وائس چانسلر اور وائس چانسلر کے عہدے خالی ہیں،مستقل تعیناتی نہ ہونے کے باعث میڈیکل یونیورسٹیوں کے معاملات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔