پاکستان ایئر فورس کالج سرگودھا میں فاؤنڈرز ڈے کی تقریب

پی اے ایف کالج سرگودھا میں ایئر مارشل اسد لودھی نے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ پاک فضائیہ کو آپ پر اعتماد ہے۔۔ آپ کل کو وطن عزیز کی فضائی نگہبانی کا مقدس فریضہ سرانجام دیں گے۔۔ آپ محب وطن پاکستانی کی طرح قوم کی تعمیر میں بھی حصہ ڈالیں گے۔۔ ایئر مارشل اسد لودھی کا کہنا تھا کہ ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔۔ دشمن ہماری کمزوریوں پہ نگاہ رکھے ہوئے ہیں، جس کا جواب یہ ہے کہ ہم ذمہ داریوں کو پوری طرح ادا کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔۔ پرنسپل پی اے ایف کالج سرگودھا ایئر وائس مارشل ریٹائرڈ قاسم مسعود خان نے سکول کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔۔ مہمان خصوصی نے بہترین کارکردگی پر ہاؤسز، اور، طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔۔ تقریب کے اختتام پر کالج کے طلبہ نے جمناسٹک، مارشل آرٹ، اور، پی ٹی شو بھی پیش کیا۔۔ پی اے ایف کالج سرگودھا نے شاندار " ایرو ماڈلنگ شو " بھی پیش کیا۔۔