کراچی گڈاپ میں ضلع ملیرچھے دہشت گردوں میں سے چار ملزمان کی شناخت
گذشتہ تین روز قبل گڈاپ سٹی میں ضلع ملیر پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران چھے دہشت گرد مارے گئے تھے جن میں سے چار دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں نور افسر، عبدالکریم، گل حمد اور منور شامل ہے۔ مقابلے کے دوران مارے گئے دہشت گرد نیو کراچی کے علاقے لاسی، گوٹھ، کورنگی اور بلال کالونی کے رہائشی تھے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ دیگر دو دہشت گردوں کی نعشوں کو عدم شناخت کی بنا پر سردخانہ میں رکھا گیا ہے۔۔