انسانی جانوں سےکھیلنےوالوں اب ہو جائیں خبردار
لاہور میں انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کی شامت آگئی،،، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شکنجہ کس لیا ،،، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی قیادت میں پی ایف اے کی ٹیم نے بھوبتیاں چوک پر مضر صحت دودھ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی،، اس دوران دودھ کی سپلائی کرنے والی درجنوں گاڑیوں کو روک کر دودھ کو چیک کیا گیا،،، اور نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے،، مضر صحت اور غیرمعیاری دودھ فروخت کرنے والے متعدد دودھ فروشوں کو نوٹس بھی جاری کئے گئے،،، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو بھی انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے،،، مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،،،