خیبرپختونخوا پولیس ان ایکشن

کرک اور بنوں پولیس نے ڈومیل کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران اشتہاریوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔ فائرنگ سے دہشت گردی اور دیگر مقدمات میں مطلوب اشتہاری افسر خان مارا گیا۔۔ ملزم افسرخان پولیس وین پر فائرنگ اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ اِدھر بنوں پولیس نے منڈان سرکل میں سرچ آپریشن کیا اور تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔۔ گرفتار ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔۔ ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔