بڑی ٹمیوں کا سامنا ہوگا آخرآج پاکستان سپرلیگ میں

پاکستان سپر لیگ کے آج ہونے والے واحد میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، برنڈن میکلم کی کپتانی میں لاہور قلندرز کی ٹیم پشاور زلمی کے خلاف فتح کے لیے پر امید ہے، ٹیم ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف سات وکٹوں سے جیت حاصل کرنے پر لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کا جذبہ عروج پر ہے،،،،
دوسری جانب پشاور زلمی کے کھلاڑی بھی لاہور قلندر کو دھول چٹانے کے لیے تیار ہیں،
لاہور قلندرزاور پشاور زلمی کی ٹیمیں آج اپنا تیسرا میچ کھلیں گی جبکہ دونوں ٹیمیں ابتک ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔ دبئی سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔