پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر سابق وزیر اور پاکستان کی اہم ترین شخصیت انتقال کر گئیں
ڈاکٹر حمیدہ کھوڑو نے جامعہ کراچی، برطانیہ کی کیمبرج اور آکسفورڈ یونیورسٹیز سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے لندن یونیورسٹی سے ساؤتھ ایشین ہسٹری میں پی ایچ ڈی کی اور سندھ یونیورسٹی جامشورو میں بطور سربراہ شعبہ تاریخ خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹر حمیدہ کھوڑو سابق وزیراعلیٰ سندھ محمد ایوب کھوڑو کی بڑی صاحبزادی تھیں۔ انہوں نے 1993 میں پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ دو مرتبہ صوبائی وزیر تعلیم بھی رہیں۔ ڈاکٹر حمیدہ کھوڑو متعدد کتابوں کی مصنفہ تھیں، انہوں نے محمد ایوب کھوڑو اور جدید سندھ کی تعمیر و دیگر موضوعات پر کتابیں لکھیں۔