سویڈن میں جاری کار ریس -- آخری تین مرحلے آج ہوں گے۔

سیویڈن کے شہر کارلسڈ میں ڈبلیو آر سی کار ریلی کے مقابلے جاری ہیں، ایونٹ کے تیسرے روز ڈرائیورز نے خطرناک برفیلے ٹریک پر ڈرائیونگ کا شاندار مظاہرہ کیا،،،
ریس کے چودویں مرحلے کے دوران دو کاریں حادثے کا شکار ہو گئیں جس پر منتظمین نے ریس روکنے کا اعلان کیا،،،
سویڈن میں جاری کار ریس میں بیلجیئم کے ڈرائیور تھیری نیوولی کو مجموعی برتری حاصل ہے، فن لینڈ کے جیری میٹی تینتالیس سیکنڈ کے فرق سے دوسرے اور ایسوٹونیا کے اوٹ ٹانک چار سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ایونٹ کے آخری تین مرحلے آج ہوں گے۔