سپینش لالیگا لیگ: سنسنی خیز مقابلےجاری

لالیگا لیگ کے ایک میچ میں ریال میڈرڈ کا مقابلہ اوساسونا کلب سے تھا جس میں فیورٹ ٹیم ریال میڈرڈ نے عمدہ کھیل پیش کیا،
پرتگال سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹ بالر کرسٹینا رونالڈو نے پہلے ہاف کے چوبیس منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی
اوساسونا کے سرگیو لیون نے تینتیس ویں منٹ میں گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا، ریال میڈرڈ کے فرانسسکو رومان نے باسٹھ ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو دو ایک کی برتری دلا دی،،،میچ کے آخری لمحات میں ریال میڈرڈ کے لوکاس پیریز نے تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنا دی، ریال میڈرڈ کی ٹیم ابتک پندرہ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پرپہلے نمبرپرموجود ہے۔