امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید بے چینی کا شکار

عدالت کی جانب سے ایگزیکٹیو آرڈر کی معطلی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب نیا حکم نامہ جاری کرنے والے ہیں،،، اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے پابندیوں کے اعلان کے بعد ملک میں آنے والے پناہ گزینوں میں سے ستر فیصد کا تعلق انہیں مشتبہ ممالک سے ہے،،، جو انتہائی خطرناک ہے،،، ٹرمپ نے سات ممالک کے خلاف پابندیوں کو معطل کرنے والے ججوں کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا کا قانونی نظام ٹوٹ چکا ہے،،،، ہم یہ جنگ جیت جائیںگے لیکن بدقسمتی سے اس میں وقت لگے گا، ہمارے پاس کئی دوسرے اختیارات بھی ہیں،،، انہوں نے اپنے نئے حکم نامے سے متعلق صرف اتنا کہا کہ اس میں معمولی تبدیلی ہو گی۔۔۔ صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت عراق، ایران، شام، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن سے امریکہ آنے والوں کے ویزے نوے روز تک معطل کر دیے گئے تھے۔،،، اس کے علاوہ شام سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کی امریکہ آمد پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم عدالت نے اس پابندی کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔