تارکین وطن اور مسلمانوں کے حق میں مارچ ۔۔۔۔

امریکی ریاست میناسوٹا کے شہر مینیا پولیس میں ہزاروں افراد نے تارکین وطن اور مسلمانوں کے حق میں مارچ کیا،،، مظاہرین نے احتجاج کو پیار کی واک قرار دیا،،، انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز پر تارکین وطن اور مسلمانوں کیلئے محبت کے پیغام درج کر رکھے تھے، ٹیکساس میں تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کے خلاف میکسیکو کے شہریوں نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا،،، مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی حکام روزانہ کئی شہریوں کو ملک بدر کر رہے ہیں،، ہمارا احتجاج کا مقصد اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہونا ہے،،، عدالت سے ٹرمپ کے حکم نامے کی معطلی کے بعد ایرانی تیر اندازوں کی ٹیم امریکا پہنچ گئی،،، لاس اینجلس ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کی سخت جانچ پڑتال کی گئی،،، تاہم وہاں موجود شہریوں نے ایرانی ٹیم کا شانداز استقبال کیا گیا۔۔۔