امریکی دھمکیاں نظر انداز،،، پابندیوں کو ہوا میں اڑادیا گیا

امریکی دھمکیاں نظر انداز،،، شمالی کوریا نے پابندیوں اور دھمکیوں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا،،، حکام کے مطابق شمالی کوریا نے پانچ سو کلومیٹر دور مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجکر پچپن منٹ پر شمالی بیونگان صوبے میں ائیر بیس سے لانچ کیا،،، جو مشرق کی سمت جاپانی سمندر کی طرف پانچ سو کلومیٹر تک گیا،،،
امریکی دفاعی حکام کے مطابق وہ شمالی کوریا میں میزائل لانچ کیے جانے کے بارے میں آگاہ ہیں،، اور اس حوالے سے امریکی صدر کو بھی مطلع کردیا گیا ہے،،، جاپانی حکام کے مطابق میزائل جاپان کی عملداری میں آنے والے پانیوں تک نہیں پہنچا،،، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ-ان نے جنوری میں کہا تھا کہ ان کا ملک طویل فاصلے کے میزائل ٹیسٹ کرنے والا ہے جس میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت ہوگی۔ دوسری طرف شمالی کوریاکےمیزائل تجربے پرجاپان کاسخت رد عمل سامنے آیا ہے،،، وزیراعظم شنزو ایبے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ قطعی ناقابل برداشت ہے،،، دوسری طرف شمالی کوریا کےمیزائل تجربے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں سو فیصد جاپان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔