معاشرے کا ایک تاریک پہلو آخر حوا کی بیٹی ہی ظلم کا شکار کیوں۔۔۔
مظفرگڑھ میں اٹھارہ سالہ نسرین کو اُس کے شوہر نے ظلم اور بربریت کا نشانہ بنا ﮈالا۔ متاثرہ خاتون نسرین کی ساجد سے سات ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ ساجد نے بدچلنی کے شبہ میں نسرین کی ناک کاٹ دی اور موقعہ سے فرار ہو گیا۔ نسرین کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان میں منتقل کر دیا گیا جہاں ﮈاکٹرز نے اُس کی حالت خطرے میں بتائی ہے۔ دوسری جانب خوف میں مبتلا خاتون نے شوہر کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے بھی انکار کر دیا ہے۔۔