شاہینوں کا اثر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھی ہونے لگا۔۔۔

Feb 12, 2017 | 16:02

بھارت کے شہر بنگلور میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر بدرمنیر اور محمد جمیل نے پہلی وکٹ کی شراکت میں اٹھاون رنز بنائے، پاکستان کی بیٹنگ لائن خلاف توقع اچھا کھیل پیش نہ کرسکی اور اسکی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی چلی گئیں، پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف ایک سو اٹانوے رنز ہی بنا کسی، پاکستان کی جانب سے بدرمنیر ستاون رنزبنا کرنمایاں رہے، محمد جمیل چوبیس، عامراشفاق بیس، ریاست خان اور محمد ظفر سولہ، سولہ جبکہ مطیع اللہ پندرہ رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔ جواب میں بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے اننگز کا شاندار آغاز کیا، اوپنر اجے کمار اور پرکاشا جیا رامایا نے پہلی وکٹ کی شراکت میں ایک سو دس رنز بنا کر بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت کے پرکاشا جیا رامایا ساٹھ گیندوں پر ننانوے رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ایونٹ میں فتح سے بھارت دوسری مرتبہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

مزیدخبریں