راجن پورمیں جگہ جگہ گندگی کےڈھیر..سوریج کاناقص نظام

پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح راجن پور میں بھی صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے،سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے نالیوں کا پانی گلیوں میں بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا ہے،فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے سینٹری ورکرز کو چار ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگتے جا رہے ہیں،شہر کے وسط سے گذرنے والی قطب کینال اور کینال روڈ کچرا کنڈی میں تبدیل ہوچکی ہے،بروقت صفائی نہ ہونے سے سیوریج کے پانی اور کچرے سےتعفن پھیل رہا ہے جس سے شہر میں متعدی امراض کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری پنجاب سے میونسپل کمیٹی راجن پور کو فوری طور پر فنڈز مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔