نواز شریف کی قیادت میں ملک معاشی طور پر مضبوط.. پاکستان کی معیشت اب پٹڑی پرچڑھ گئی ہے۔اسحاق ڈار
گورنرہاؤس لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے جب حکومت سنبھالی تو ملک معاشی بدحالی کا شکار تھا،کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی ، لیکن حکومت نے ساڑھے 3 سال میں ملکی معیشت کو مضبوط بنایا،اب پاکستان کی معیشت پٹڑی پر چڑھ گئی ہے،وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ منشور میں وعدے کے مطابق 3 سال میں چیلنجز پر قابو پایا،معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں،اسحاق ڈار نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا۔ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے۔