کراچی میں یونیورسٹی روڈکی تعمیرکےدوران حادثات...شہریوں نےسڑک کوخونیں روڈقرار دےدیا
کراچی میں خدا خدا کرکےترقیاتی کام شروع ہوئے،تو شہریوں کی مشکلات بھی بڑھ گئیں،شہرقائد میں جدھر بھی نکل جائیں سڑکوں پر ہر طرف ہیوی مشینری،کھدائی،دھول اور مٹی ہی استقبال کرتی ہے،ان ترقیاتی کاموں کے دوران احتتیاطی تدابیر کی عدم فراہمی کی وجہ سے آئے روز حادثات بھی ہو رہے ہیں،سب سے زیادہ متاثر ہونے والی یونیورسٹی روڈ ہے،اس شاہراہ پر گزشتہ چند روز میں ہونے والے حادثات نے متعدد قیمتی جانیں لی ہیں،جس کے بعد شہریوں نے اسے خونی سڑک کانام دیتے ہوئے اس کی جلد تعمیر کا مطالبہ کیا ہے.شہریوں کامزید کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ ٹریفک کے لئے متبادل راستہ فراہم کرے تو حادثات میں کمی کے ساتھ ساتھ قیمتی جانیں بھی بچ سکتی ہیں،