عمران خان کوہماری مدد چاہیےتوسہولت فراہم کرنےکو تیارہیں,مریم اورنگزیب

راولپنڈی میں شہباز شریف ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں گفتگوکرتےہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ میں ملک میں دہشت گردی کے سالانہ پچیس سو واقعات رونما ہوتے تھے لیکن آج ان میں کمی آئی ،نوازشریف کی قیادت میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا،اگر عمران خان کو ہماری مدد چاہیے توان کی مدد کے لیے تیار ہیںمریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ تنقید کرنے والے پنجاب کی ترقی کو دیکھ کر تنقید کرنا بھول جائیں گے،ایک دن پنجاب صرف پاکستان کانہیں پوری دنیا کا بہترین صوبہ بننےگا،نواز شریف کی قیادت میں ملک صرف آگےکی طرف بڑھ رہا ہے،وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں نئی وارڈز بن رہی ہیں اور ہر طبقہ کو علاج فراہم کیا جارہا ہے۔حکومت صحت کی سہولیات کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔۔