فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے,آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان کادورہ کیا اور اگلے مورچوں پر فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا, آرمی چیف کوسکیورٹی صورتحال، بارڈرمینجمنٹ اورنقل مکانی کرنے والوں کی بحالی پربریفنگ دی گئی ۔۔ سپہ سالار نے آپریشنل نتائج، ترقیاتی کاموں ،بہتربارڈرمینجمنٹ پراظہاراطمینان کیا۔۔ انہوں نے پاک فوج کی کامیابیوں اور جوانوں کےعزم وحوصلے کو سراہا۔۔ آرمی چیف نے علاقے میں امن و استحکام کے لیے آپریشن پر فوکس کرنے اور سماجی و معاشی ترقی کے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیوں اورجوانوں کی بہادری سے علاقے میں ریاست کی رٹ قائم ہوئی ہے ۔۔انہوں نے پاک فوج کے لیے قبائلی عوام اور مقامی انتظامیہ کے تعاون کو بھی سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لئے حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے ۔۔ اس سے پہلے جنوبی وزیرستان پہنچنے پر کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال اور پاک فوج کی جانب سے جاری ترقیاتی پراجیکٹس پر بریفنگ دی