رینجرز کی آمد کی وجہ سے سندھ پولیس کا مورال گرا ہے,آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ

حیدرآباد میں آئی جی سندھ ا ے ڈی خواجہ نے ویمن پروٹیکشن سیل میں خطاب کیا اور بعد میں میڈیا سے گفتگو کی ۔جس میں انہوں نے کہا سندھ کے ہر ضلع میں ویمن پروٹیکشن یونٹ قائم کرینگے ۔ روایتی پولیس کلچر سے نجات کی کوشش کررہے ہیں۔پولیس کا مورال اس لیے گرا کیونکہ رینجرزکو بلایا گیا۔انہوں نے کہا پنجاب اور خیبرپی کے میں نیا پولیس آرڈر نافذالعمل ہے جبکہ سندھ میں پونے دو سو سال پرانا قانون ہی لاگو ہے ۔ نیا قانون ملنے تک پولیس اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوسکتی ۔ پولیس قانون کا نیا ڈرافٹ حکومت سندھ کو ارسال کردیا گیا ہے۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا پولیس کے قوانین میں ترامیم ہوگی تو مجرموں کے خلاف مزید گہرا تنگ ہوگا۔ائی جی سندھ نے تسلیم کیا کہ مددگار پولیس سینٹرز بھی برائے نام ہیں اور وہ کام بھی نہیں کررہے