بھارتی فوج نے ایک بار پھر کشمیریوں کے خلاف محاذ کھول دیا

بھارتی فوج کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری ہے، قابض فوج نے کلغام میں گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کردیا، اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں توڑ پھوڑ کی،آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے چار کشمیریوں کو شہید کردیا،میڈیا نے دعویٰ کیا کہ چاروں شہدا مجاہد تھے جو مقابلے کے دوران جاں بحق ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں تین بھارتی فوجی بھی جہنم واصل ہوئے، بھارتی فوج کی کارروائی کے بعد کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا، اس دوران مظاہرین اور بھارتی فوج میں جھڑپیں بھی ہوئیں, نوجوان لیڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد قابض فوج کی ریاستی دہیشت گردی میں تیزی آچکی ہے، گزشتہ نو ماہ کے دوران اب تک سو سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے، جبکہ ہزاروں زخمی اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے پیلیٹ گن کا نشانہ بننے والے درجنوں بینائی سے محروم ہو چکے ہیں