مختلف ممالک کی بحری افواج کا اکٹھا ہونا علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے بہت اہم ہے,نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ

پاک بحریہ کی کثیرالقومی بحری مشقیں امن دو ہزار سترہ تیسرے روز بھی کراچی کےساحلی علاقوں میں جاری ہیں،اس سلسلے میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے امن دوہزار سترہ میں حصہ لینےوالےمختلف ممالک کےبحری جہازوں کا دورہ کیا، اس کے مو قع پر چیف آف نیول اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا, ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے روس، انڈونیشیا اور ترکی کے بحری جہازوں کا دورہ کیا جہاں ایڈمرل ذکاءاللہ نے تینوں ممالک کے بحری جہازوں کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی، دورے کے دوران امیر البحر کو جہازوں اور مختلف آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی،اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نےمشقوں میں حصہ لینے والےجہازوں کےعملے کی قابلیت اور کارکردگی کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہمیشہ سے خطےمیں امن اوراستحکام کے لیئےمُشترکہ کوششوں کی علمبردار رہی ہے، مختلف مُمالک کی بحری افواج کا اکٹھا ہونا علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے بہت اہم ہے، ان کا کہنا تھا کہ روس، ترکی اور انڈونیشیاکی بحری افواج کی امن سترہ میں شمولیت قابل تعریف ہے