فاٹا کو کے پی میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے,گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا

چارسدہ میں میڈیا نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ فاٹا ریفارمز کمیٹی نے تمام قبائلی ایجینسیوں کا دورہ کیا ہے اور عوامی رائے کے مطانق تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کیں ہیں، جن کی روشنی میں فاٹا کو کے پی میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تاہم وزیراعظم کی خواہش پر فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کابینہ کے اگلے اجلاس تک موخر کر دیا گیا ہے،انہوں نےکہا کہ مخالفت کرنے والوں کو بھی جلد اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں دو جماعتوں کے تحفظات دور کرنے اور فیصلے میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے وزیراعظم کی جانب سے کوشش جاری ہے