ادویہ ساز کمپنیوں کا غیر معینہ مدت تک کام بند کرنے کا اعلان
پنجاب حکومت کی جانب سے ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے بعد صوبے میں ادویات سازی سے منسلک مختلف شعبوں کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا گیاجس سے میڈٰکل سٹورز کی بندش کا خدشہ پیدا ہوگیا،،جس پر پنجاب حکومت حرکت میں آئی، مذاکرات کا سلسلہ چلا اور ڈرگ اینڈ کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے اعلان لا تعلقی کردیا، دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان فارما مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے ڈرگ ایکٹ کو ادویہ سازی کے لئے زہرقاتل قراردیتے ہوئے صوبے بھر میں غیر معینہ مدت کے لئےہڑتال کا اعلان کردیا ، ادھر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شوق پورا کرنا چاہتا ہے تو کر لے غیر معیاری ادویات کا کاروبار کسی صورت نہیں کرنے دیں گے، واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی نے آٹھ فروری کوڈرگ ایکٹ انیس سو چھیہتر کا ترمیمی بل منظورکیا ،جس کےتحت غیرمعیاری ادویہ سازی پر چھ ماہ سے پانچ سال تک قیداور ایک کروڑ سے پانچ کروڑ روپےتک جرمانہ ،جبکہ کوالفائیڈ پرسن کےموجود نہ ہونےپر تیس دن سے لے کرپانچ سال تک قید اور پانچ لاکھ سے پچاس لاکھ روپےتک جرمانہ کیاجاسکےگا