ماسکو ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا مسافرطیارہ کچھ دیربعد ہی قریبی علاقے میں گرکرتباہ ہوگیا
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کا مسافرطیارہ دارالحکومت ماسکو ایئرپورٹ سے پروازکرنے کے کچھ ہی دیربعد لاپتہ ہوگیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے دس منٹ بعد ہی ریڈارسے لاپتہ ہوگیا۔بد قسمت طیارہ ماسکو کے قریبی علاقے میں گرکرتباہ ہوگیا۔بدقسمت طیارے میں جہازکے عملے سمیت اکتہرمسافرسوارتھے جن میں سے کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا۔بدقسمت طیارہ نے مسافروں کومنزل پرپہنچانے کے بجائے موت کے منہ میں پہنچا دیا۔طیارہ حادثے کے فوری بعد روسی حکام سرجوڑکربیٹھ گئے اور طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی طیارہ حادثے کی وجوہات معلوم کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔روسی صدرولادی میرپیوٹن نےطیارہ حادثے پرگہرے دکھ کااظہارکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا ہے