کراچی میں پولیس سٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں ناکام
کراچی میں مقبول آباد سوسائٹی میں دو ڈکوؤں نے گھر کے باہر دو خواتین اور ایک مرد کو لوٹنے کی کوشش کی، واردات کے وقت مرد اپنے گھر کا دروازہ کھول رہا تھا .ڈاکوؤں کو دیکھ کر اس نے دروازاہ زور زور سے بجایا، اس دوران گھر میں موجود شہری کے بھائی نے ملزمان کو دیکھ کر فائرنگ کرد،، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ ٹانگ میں گولی لگنے سے باہر کھڑا شخص زخمی ہوگیا،چار مہینے قبل بھی اسی طرح گھر کے باہر شہری کا ڈکیتوں سے مقابلہ ہوا تھا جس دوران ڈاکووں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا تھا