فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کمار سنگا کارا کی گلیکسی گلیڈی ایٹرز کو6رنز شکست دی

12 فروری 2018 (09:48)

ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل ہنگ ہوم جیگووار اور گلیکسی گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ کمار سنگاکارا نے ٹاس جیت کر ڈیرن سیمی کی ہنگ ہوم جیگووار کو بیٹنگ کی دعوت دی۔۔ ہنگ ہوم جیگووار نے 7 وکٹ پر دو سو رنز بنائے۔ نزاکت خان نے 93 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں6 زوردار چھکے بھی شامل تھے۔ ہدف کے تعاقب میں گلیکسی گلیڈی ایٹرز 4 وکٹ پر 194 رنز بنا سکی۔ کپتان کمار سنگاکارا کے 76 رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ ہنگ ہوم جیگووار پہلی بار ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی کپ کی چیمپیئن بنی ہے۔