عرب ممالک کو معیشت کی زبوں حالی سے محفوظ رہنے کے لیے اضافی اخراجات کو کم کرنا ہوگا،،
، سربراہ آئی ایم ایف کرسٹین لیگارڈ کہتی ہیں کہ عرب ممالک کو معیشت کی زبوں حالی سے محفوظ رہنے کے لیے اضافی اخراجات کو کم کرنا ہوگا،، سربراہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کو کسی اور سے نہیں بلکہ بے روزگاری، ترقی کے کم مواقع اور غیر ضروری اخراجات کی عادت سے خطرہ ہے،، اگر عرب ممالک اس پیچیدہ صورت حال سے نکلنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے اضافی اخراجات کو کم کرتے ہوئے مستحکم پیداواری عمل کو آگے بڑھانا ہوگا،عرب ممالک کو اپنے شاہانہ طرز زندگی پر بھی نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے اضافی اخراجات سے جان چھڑانی ہوگی.