حافظ آباد میں لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے مواد نکالنے والا گروہ گرفتار
غریب گھرانوں کی لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے مواد نکالنے والا گروہ خاتون سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ جہیز پیکیج کا لالچ دے کر غریب گھرانوں کی لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو اور دیگر مواد نکالنے کا مکروہ دھندہ کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے تاہم خاتون سمیت متعدد گرفتار جبکہ مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ سٹی پولیس کو مخبری ہوئی کہ محمد اسلم ہنجرا اور اس کی بیوی آمنہ بی بی کے گھر میں اپنا دھندہ شروع کر رکھا ہے، وہ ان پڑھ لڑکیوں کو جہیز پیکیج کا جھانسہ دے کر ورغلاتے اور ان کے میڈیکل نمونے کی آڑ میں ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو اور دیگر قیمتی مواد سرنج کے ذریعے نکال کر آگے فروخت کرتے ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔