طورخم قومی ٹرمینل کی بندش سے غریبوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا
طورخم قومی ٹرمینل کی بندش سے غریبوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں ، حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ قومی اڈے کا کنٹرول کسی مخلص اور غیر جانبدار پارٹی کو دیں تاکہ مسکینوں اور یتیموں کی روزی روٹی بحال ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار حاجی خیال رسول شینواری نے لنڈی کو تل پر یس کلب میں خو گہ خیل قوم کے مشران کے ہمراہ پر یس کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خو گہ خیل قوم کا اڈہ گزشتہ چودہ مہینو ں سے بند پڑا ہے جس سے قوم خو گہ خیل کا روز کا حساب سے کا فی زیادہ نقصا ن ہو ا ہے بلکہ مزید ہو تا جا رہا ہے اسی اڈے سے خو گہ خیل قوم کی بیشتر گھرانے جس میں یتیم ،یسیر اور غر یب لو گو ں کی کمائی تھی جو ضا ئع ہو رہا ہے اور انہی سے انکی منہ کا نو الہ چینا جا رہا ہے جن فر یقین کی وجہ سے مزکو رہ اڈا بند ہے دو نو ں فر یقین مالی لحاظ سے کا فی مالدار ہے اور اڈے پرپڑی جنگ کے متعلق عدالت میں کیس جاری ہے ہم گو رنر خیبر پختو ن خوا ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور پو لیٹکل ایجنٹ خیبر سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ جب تک دونو ں فر یقین کے ما بین معاملہ درست نہ ہو تب تک خو گہ خیل قوم کا اڈہ کسی غیر جا نبدار اورمخلص بند ے کو حوالہ کیا جا ئے تا کہ خو گہ خیل قوم کے غر یب عوام مزید نقصان سے بچ سکے،مشران کی قیادت خیال رسول شنواری ،مشرف شنواری ،عطاء خان ، اورنگ باچا اور ملک نبی خان کر رہے تھے۔