روس کی ایٹمی معاہدے بارے امریکی موقف پر تنقید
روس کے وزیر خارجہ نے ایٹمی معاہدے بارے امریکی موقف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس معاہدے میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کو ناممکن قرار دیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا اس معاہدے میں تبدیلی کا خواہاں ہے اور یہ ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا عالمی سطح پر حمایت کے حامل اس معاہدے میں تبدیلی لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ لاوروف نے یوکرین کے لئے امریکا کے جدید ترین ہتھیاروں کی ترسیل کے فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایسی حالت میں یوکرین کو خطرناک ہتھیار بھیج رہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک امریکا کے اس فیصلے کے خلاف ہیں۔