عراق میں تعمیر نو کے موضوع پر کویت میں اجلاس شروع

12 فروری 2018 (17:53)

کویت میں عراق کی تعمیر نو کے موضوع پر 3 روزہ بین الاقوامی امدادی اجلاس پیر سے شروع ہو گیا۔ جس میں متعدد ممالک اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے شریک ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزیر منصوبہ بندی سلمان الجمیلی نے کہا کہ جنگ کی تباہ کاریوں کی وجہ سے عراق کو اپنے ہاں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے کم از کم88 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔اجلاس کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد عراق کے تباہ شدہ علاقوں کی دوبارہ تعمیر کے لیے مالی وسائل جمع کرنا ہے۔