چین کے صدر کا روسی مسافر طیارے کے حادثہ میں 71 افراد کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار

12 فروری 2018 (18:19)

چین کے صدر شی جن پنگ نے روسی مسافر طیارے کے حادثہ میں 71 افراد کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوٹن کے نام تعزیتی پیغام میں انہوں نے اپنی اور چینی عوام کی طرف سے روسی حکومت اور حادثے میں مرنے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے بھی اپنے روسی ہم منصب دمتری میدویدوف کے نام خط میں حادثہ پر افسوس اور مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔