لودھراں این اے 154میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ، مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف میں سخت مقابلہ
لودھراں کے حلقے این اے ایک سو چوون کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جوبغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی، حلقے میں کل 338 پولنگ سٹیشن اور1043 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے، جن میں سے چھ انتہائی حساس اور41 حساس قرار دیئے گئے,ضمنی الیکشن کیلئے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ ووٹنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات رہی, حساس قرار دیئے گئے پولنگ اسٹیشن کے اطراف سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات تھی۔ این اے ایک سوچون کی نشست جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے پر خالی ہوئی تھی۔ ضمنی الیکشن میں نشست پرمسلم لیگ ن کے امیدوار سید اقبال شاہ اور تحریک انصاف کے امیدوارعلی جہانگیر ترین میں کانٹے کا مقابلہ ہے