سینیٹ انتخابات میں دہری شہریت کے حامل امیدواروں کی اہلیت پر خطرات منڈلانے لگے

12 فروری 2018 (20:22)

دہری شہریت کے حامل امیدواروں کے الیکشن لڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا،، الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کے حامل امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لیے وزارت داخلہ سے رابطوں کی تفصیل جاری کر دی,,الیکشن کمیشن کے ڈی جی آئی ٹی نے وزارت داخلہ کے فوکل پرسن سے رابطے کیے,,11 فروری کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند 153 امیدواروں کی دہری شہریت سے متعلق جاننے کے لیے فہرست وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی ،، وزارت داخلہ نے دہری شہریت کے حامل امیدواروں کی فہرست تیار کر لی ہے ،، جب تک وزارت داخلہ فہرست نہیں بھجواتی الیکشن کمیشن کسی امیدوار کو دہری شہریت پر نااہل نہیں کر سکتا