کراچی کے مسائل کا حل صرف ہمارے پاس ہے،پی ایس پی سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں, مصطفیٰ کمال

12 فروری 2018 (22:34)

پاکستان ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہناتھا،،کہ ہم نے اپنا موقف قوم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،،گزشتہ چند روز سے ہونے والے سیاسی معاملات سے خود کو دور رکھا،کیونکہ ہم اپنی سیاست چمکانے کا تاثر نہیں دینا چاہتے تھے،انہوں نےکہا،،کہ ہم اپنی سینیٹر شپ اور بڑے عہدے چھوڑے اور لوگوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی،جو لوگ گمان رکھتے ہیں،،کہ پاک سرزمین پارٹی دلوں میں گھر نہیں کرپائی،،ان سے مخاطب ہوں،،پچھلے کچھ دنوں میں جو کچھ ہوا،،اس میں مہاجروں کے الطاف حسین سے جڑے ہونے کا تاثر دیا جارہا ہے،مصطفیٰ کمال کامزید کہناتھا،،کہ مہاجروں کو ایم کیو ایم سے منسوب کرنا زیادتی ہے،لوگوں کو مہاجروں کا دشمن بنا کر حقوق نہیں دلانا چاہتا ،اور یہ مہاجروں کے فائدے کے لیے ہی ہے