پنجاب سے سینیٹ الیکشن کے لئے اسحاق ڈار سمیت پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے

12 فروری 2018 (22:52)

ریٹرننگ افسر پنجاب شریف اللہ نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے،، اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی بینک اکاؤنٹس کی غیرمصدقہ دستاویزات کو بنیاد بناتے ہوئے مسترد کیے گئے ،، اسحاق ڈار کے وکیل نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے،، اسحاق ڈار کے کاغذات مسترد ہونے پر پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے ہلہ گلہ کیا گیا اور خوشیا ں منائی گئیں ،، اسحاق ڈار کے وکلا اور حامیوں نے فیصلے کے خلاف نعرے بازی کی ،، ریٹرننگ افسر نے آزاد امیدوار سرفراز قریشی، ن لیگ کے حمایت یافتہ حافظ عبدالکریم، بلال بٹ اور عثمان خان زئی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے،، انتخابی شیڈول کے تحت ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف پندرہ فروری تک اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جبکہ سترہ فروری کو اپیلوں کا فیصلہ سنایا جائے گا