داعش سے ہونے والی تین سالہ جنگ کے باعث عراق کھنڈر بن چکا, تباہ حال علاقوں کی بحالی کیلئے اٹھاسی اعشاریہ دو ارب ڈالر کے اخراجات آئیں گے
کویت میں عراق کی بحالی کیلئے عالمی ڈونرز کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے، کانفرنس ایک ہفتے تک جاری رہے گی جس میں مختلف حکومتوں، سرمایہ کاری کے اداروں اور این جی اوز کے انیس سو وفود شرکت کر رہے ہیں، کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عراق کی وزارت منصوبہ بندی کے ڈی جی قصئی عبدالفتاح نے بتایا کہ ،، عراق کی تعمیر نو کیلئے اٹھاسی اعشاریہ دو ارب ڈالر کی ضرورت ہے، بائیس ارب ڈالر فوری طور پر چاہئیں جبکہ چھیاسٹھ ارب ڈالر کچھ عرصہ بعد درکار ہوں گے،، عراقی حکومت نے دوسرے بڑے شہر موصل کا قبضہ دسمبر دو ہزار سترہ میں داعش سے چھڑایا، تین سالہ جنگ کے دوران موصل سمیت عراق کے اکثر شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں