لودھراں کے حلقہ این اے 154 میں مسلم لیگ نون نے میدان مارلیا

12 فروری 2018 (23:27)

لودھراں کے حلقہ این اے ایک سو چون میں مسلم لیگ نون نے میدان مارلیا، تحریک انصاف کی نشست ہتھیالی اور شکست فاش سے دوچار کردیا، تحریک انصاف جو اسی نشست پر اس سے قبل ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئی تھی، اس بار فتح سے ہمنکار نہ ہوسکی,الیکشن میں تحریک انصاف جیت کیلئے پرعزم تھی جبکہ سیاسی پنڈتوں کا بھی یہی خیال تھا کہ پی ٹی آئی نشست باآسانی جیت جائے گی، پولنگ کیلئے تین سو اڑتیس پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے، جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات تھے، پولنگ کے بعد جیسے ہی ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تو ن لیگ نے اپنی برتری پہلے رزلٹ سے ہی برقرار رکھی اور اس کا اختتام اس کی جیت سے ہی ہوا,مسلم لیگ نون کے سید اقبال شاہ نے حلقے سے ایک لاکھ 16 ہزار 590 ووٹ حاصل کرکے میدان مارلیا، جبکہ تحریک انصاف کے نوجوان امیدوار اور جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے اکانوے ہزار دوسوتیس ووٹ حاصل کئے، این اے ایک سوچوون کی نشست جہانگیر ترین کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی